پرائیویٹ حج اسکیم: 10 ارب موصول، جعلسازی سے بچنے کے لیے مذہبی امور کی ہدایت۔

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ملک بھر میں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 11 ہزار 600 عازمینِ حج اپنی بکنگ کے مراحل مکمل کر چکے ہیں، جبکہ اسکیم کے تحت 60 ہزار نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔

​وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB) کے تیار کردہ مرکزی حج پورٹل پر مجاز آرگنائزرز کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم کے مختلف حج پیکیجز فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ عازمین اپنی سہولت اور مالی استطاعت کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

​ترجمان نے بتایا کہ حج پورٹل کے ذریعے 25 رجسٹرڈ حج آرگنائزرز (منظمین) کے اکاؤنٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 ارب روپے سے زائد کی رقم آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔

​وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کو کسی بھی قسم کی مالی جعلسازی سے بچانے کے لیے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی صرف سرکاری ’’پاک حج ایپ‘‘ یا رسمی ’’حج پورٹل‘‘ کے ذریعے ہی کی جائے اور کسی بھی غیر مجاز شخص یا غیر رجسٹرڈ کمپنی کو براہِ راست رقم دینے سے گریز کیا جائے۔

​وزارت کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت نشستوں کی دستیابی کے مشروط پروسیس کے تحت بکنگ 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

Related posts

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا، پرامن احتجاج کریں گے: بیرسٹر گوہر

کچلاک میں کم سن بچی کے مبینہ نکاح کا معاملہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا