پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، 7 کروڑ 26 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2024 اور 2025 کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 29 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ 2024 میں تقریباً 7 کروڑ 26 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدنی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

عالمی بینک نے مہنگائی، معاشی جمود اور عوام کی آمدنی میں کمی کو ملک میں غربت بڑھنے کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔

Related posts

افغان حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کا خیرمقدم کردیا

پاک افغان کشیدگی: سرحدی جھڑپوں کی قیمت کون چکا رہا ہے؟

نوشہرہ میں ایم این اے سید شاہ احد علی شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا، توڑ پھوڑ کی اور چلے گئے