نوشہرہ (پاک ٹوڈے): نوشہرہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی سید شاہ احد علی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم نقاب پوش افراد نے ان کے گھر اور حجرے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔
سید شاہ احد علی شاہ کے مطابق واقعے کے وقت ان کی بیمار والدہ گھر میں موجود تھیں، اس کے باوجود نقاب پوش افراد زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور پختون روایات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔
رکن قومی اسمبلی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے ان کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔