افغان حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کا خیرمقدم کردیا

کابل (پاک ٹوڈے): افغان حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کے ثالثی کردار کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک موجودہ کشیدگی کم کرنے، استحکام برقرار رکھنے اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گا، افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون کرے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعمیری اور مؤثر کردار ادا کرنے اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

Related posts

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو مارے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

پاکستان میں اکتوبر کے دوران تشدد کے واقعات میں 37 فیصد کمی، ہلاکتیں 57 فیصد کم ہو گئیں

پاک افغان کشیدگی: سرحدی جھڑپوں کی قیمت کون چکا رہا ہے؟