ٹرمپ کی سابق امریکی میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دینے کی منظوری

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر اور ماہرِ نفسیات ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ندال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

فوجی عدالت نے 2013 میں ندال حسن کو فورٹ ہُڈ فائرنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد ندال حسن کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ امریکا میں تقریباً 65 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔

Related posts

ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ عارضی طور پر بند، 14 پروازیں فضا میں روک لی گئیں

نائیجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک

اسپین میں سیاسی بحران، وزیراعظم پیدرو سانچیز کا قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان