واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے معاملے کو اگلے سال تک مؤخر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین سے وطن واپسی کے موقع پر ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں تحمل سے کام لیا جائے گا اور فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھا جائے گا کہ ایران کے معاملے میں کیا صورتحال سامنے آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کسی بھی وقت اپنا ذہن تبدیل کر سکتے ہیں، تاہم اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتے بھی ہوں تو ضروری نہیں کہ اس کا پہلے سے اظہار کریں۔