ٹانک: ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار مارے گئے، متعدد زخمی

ٹانک (پاک ٹوڈے): ٹانک شہر کے علاقے وزیرآباد میں شہزادہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وزیرآباد کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے اور پولیس کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ ٹریفک پولیس انچارج عصمت اللہ کے بارے میں تاحال معلومات نہیں مل سکیں۔

مارے جانے والے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 2 شہری بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کی نوعیت کے بارے میں پولیس کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت