لکی مروت (پاک ٹوڈے): پولیس نے مقامی امن کمیٹی کے تعاون سے شہریوں پر حملوں میں ملوث مبینہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹھکانے نذر آتش کر کے تباہ کر دیے۔
حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد شدت پسند عناصر کو پناہ اور دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے والی جگہوں سے محروم کرنا ہے۔
پولیس اور مقامی افراد نے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور مزید جانی نقصان روکنے کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔