وسطی کرم میں فوج کا کوہِ سفید کے علاقوں سے انخلا کا حکم

کرم (پاک ٹوڈے): وسطی کرم کے علاقے پارا چمکنی کے سیواک میں 16 ستمبر کو جرگہ منعقد ہوا، جس میں موجودہ صورتحال اور متعلقہ علاقوں سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

جرگہ 113 ونگ کے ونگ کمانڈر، 146 فیلڈ رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر وسطی کرم کی نگرانی میں ہوا۔

فوجی حکام نے جرگے میں واضح کیا کہ کوہِ سفید کی جانب واقع تمام بانڈہ جات اور وہاں مقیم آبادی کو 18 ستمبر 2026 بروز جمعہ شام 5 بجے سے قبل علاقے کو خالی کرنا ہوگا۔

ان علاقوں میں کنڑکے، تندر، میر جانم، زور گنڈو، سوغر کلی، سر خوے، ریزندہ، وٹو، سدو نوگئی، بابرتن، نڑی تنگی، پینڈے اور ڈبڈو سمیت کوہِ سفید کی جانب واقع دیگر بانڈہ جات اور آبادیاں شامل ہیں۔

جرگے میں چمکنی قبیلے نے متعلقہ حکام کو واضح کیا کہ قبیلہ کسی بھی صورت نقل مکانی نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے چمکنی قبیلے کا ہنگامی اجلاس کل مخرانی چیک پوسٹ کے قریب ہوگا، جس میں موجودہ صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

مردان میں خشک کنویں نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کی جان لے لی

سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، چند روز قیام کے بعد نیویارک روانہ ہوں گے۔