وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آیت نور کے والد کے سامنے جذباتی ہو کر رو پڑے، 1 کروڑ کی امداد اور ’آیت نور بل‘ کا اعلان

ہری پور (پاک ٹوڈے): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہری پور میں قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی آیت نور کے گھر پہنچ کر ان کے والد سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا یقین دلایا۔

ملاقات کے دوران جب والد نے واقعے کی دردناک تفصیلات بتائیں تو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار رو پڑے۔ انہوں نے غمزدہ والد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ "آیت نور صرف آپ کی نہیں، ہماری بھی بیٹی تھی؛ اگر بچے ہمارے انتظامی کنٹرول میں محفوظ نہیں ہیں تو یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے”۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مقتولہ کے والد کو 1 کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک پیش کیا اور اعلان کیا کہ صوبے کے ‘چائلڈ پروٹیکشن بل’ کو مقتولہ کی یاد میں ‘آیت نور بل’ کا نام دیا جائے گا۔

Related posts

تربت: خیرآباد میں ایف سی کے موٹر کیڈ پر حملہ، 1 اہلکار مارا گیا، 3 زخمی

غزہ: گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 9 فلسطینی شہید

باجوڑ: سالارزئی میں قبائلی رہنما ملک سید احمد جان پر فائرنگ، شدید زخمی