باجوڑ: سالارزئی میں قبائلی رہنما ملک سید احمد جان پر فائرنگ، شدید زخمی

باجوڑ (پاک ٹوڈے): ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما ملک سید احمد جان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سالارزئی میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ملک سید احمد جان کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی قبائلی رہنما کو تشویشناک حالت میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاشی کی کارروائی جاری ہے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Related posts

مردان: بابوزئی کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ

حکمران اپنے بچوں کو سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں میں کیوں نہیں بھیجتے؟ شاہد آفریدی

مکہ معاہدہ: پاک-ترک-سعودی دفاعی تعاون کے لیے مشترکہ کمیٹی کا استنبول میں پہلا اجلاس