غزہ: گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 9 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ٹوڈے): غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں تباہی اور جانی نقصان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے متعدد رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی وجہ سے شہادتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات