تربت: خیرآباد میں ایف سی کے موٹر کیڈ پر حملہ، 1 اہلکار مارا گیا، 3 زخمی

تربت (پاک ٹوڈے): ضلع کیچ کے علاقے خیرآباد میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا 1 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں
۔
سرکاری حکام نے واقعے اور جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 154 ڈبلیو یونٹ کے سپاہی ملک شہریار احمد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر 3 اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے نزدیک ترین ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 گاڑیوں پر مشتمل ایف سی کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ہیرآباد کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید نفری و ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ناکہ بندی اور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی۔

Related posts

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور کر لی

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے