لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل حادثے کا شکار، چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہونے والی ریل گاڑی روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ایک موریہ پل (دو موریہ پل) کے قریب ریل کی چار بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم شدید گرمی کے باعث بوگیوں میں موجود مسافروں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور متاثرہ بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ٹرینوں کی آمد و رفت کی بحالی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور کر لی

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے