پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کوہاٹ روانہ ہوگئے، جہاں وہ اولڈ پولیس لائنز دھماکے کے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کریں گے۔
وزیراعلیٰ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کریں گے۔
دورہ کوہاٹ کے دوران وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کے واقعے اور امدادی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔