جنوبی وزیرستان اپر: جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا، بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع

ٹانک (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا ہے۔

​پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رات کے آخری پہر تقریباً دو بجے پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کو زبردستی اپنے ساتھ ملازمتی و ذاتی رہائش سے لے کر فرار ہو گئے۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی کی محفوظ بازیابی کے لیے جامع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تمام داخلی و خارجی راستوں اور مختلف حساس مقامات پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

​واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکورٹی فورسز تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

Related posts

وکیل امیر اعجاز کی مبینہ گمشدگی، پشاور میں وکلا کا احتجاج، خیبر روڈ ایک گھنٹہ بند

کوہاٹ سانحہ، سہیل آفریدی کا وفاقی پالیسی پر کڑی تنقید، جاں بحق افراد کے خاندانوں اور متاثرہ اداروں کے لیے بڑے اعلانات

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی برآمدات میں 1.2 ارب ڈالر کی بڑی کمی، معیشت متاثر