12
پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں اور پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بی آر ٹی بس میں سفر کیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بی آر ٹی اسٹیشن پر عام مسافروں کی طرح قطار میں کھڑے ہوئے اور اپنا ٹکٹ خود خرید کر بس میں سوار ہوئے۔ انہوں نے صدر سے مال روڈ تک بی آر ٹی بس میں سفر کیا، جس کے بعد دوسری بس میں سوار ہوکر افتتاحی تقریب کے مقام پر پہنچے۔
سفر کے دوران وزیراعلیٰ نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے درمیان رہ کر ہی ان کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہوتا ہے۔
