نیتن یاہو کی اقتدار برقرار رکھنے کے لیے گادی آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گادی آئزنکوٹ کو حکومتی اتحاد میں شامل رہنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار کی شراکت کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں آئزنکوٹ کو وزیراعظم بنانے اور دوسرے مرحلے میں خود یہ منصب سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاہو کی اس پیشکش کو حکومت مخالف رہنماؤں یائیر لاپڈ، یائیر گولان اور یوسف جبارین نے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک ’’سیاسی چال‘‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب گادی آئزنکوٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت ’’یاشار‘‘ نیتن یاہو کی جماعت ’’لیکود‘‘ کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی