آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔ ایرانی بحریہ کے مطابق ٹینکر نے جاری کردہ ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دو آئل ٹینکرز نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور خلیج کی جانب واپس روانہ ہوگئے۔ واقعے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی