نیب: درجنوں مقدمات میں سے اب تک صرف 2 میں سزائیں، 41 منتقل یا واپس

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): قومی احتساب بیورو (نیب) کے 179 میگا کرپشن کیسز کی کارکردگی کے حوالے سے تشویش ناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ ادارے کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان ہائی پروفائل مقدمات میں سے اب تک صرف 2 کیسز میں سزائیں سنائی جا سکی ہیں۔

​ریکارڈ کے مطابق نیب میں اس وقت 86 ریفرنسز درج ہیں، تاہم نیب قوانین میں کی جانے والی ترمیمات کے باعث 41 مقدمات دیگر اداروں کو منتقل یا واپس لیے جا چکے ہیں۔

​موجودہ صورتحال کے مطابق 21 کیسز میں عدالتوں کے اندر ٹرائل جاری ہے، 6 مقدمات میں ملزمان بری ہو چکے ہیں جبکہ 2 کیسز ختم کر دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 5 مقدمات اپیل کے مرحلے میں ہیں، 4 غیر فعال ہیں، 3 واپس لیے گئے، 1 نمٹا دیا گیا اور 1 کیس کی تفتیش جاری ہے۔

Related posts

پشاور سیف سٹی منصوبے میں بڑی پیش رفت، ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کمانڈ سسٹم سے منسلک

شبقدر میں مسافر کوچ آتشزدگی سے جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایف آر پشاور میں حسن خیل چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ناکام