نوشکی: مسجد روڈ سے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ اغوا

نوشکی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد نے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوشکی کے علاقے مسجد روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح اور نا معلوم افراد نے کونسلر جانان بڑیچ کو زبردستی تحویل میں لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی سراغ رسانی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

Related posts

مردان میں ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اغوا

عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ

پیرودہائی سے لاپتا 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل