17
ڈیرہ مراد جمالی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی میں 13 سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر واقعے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
