16
پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مانگا کھنڈاو میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل قیموس خان مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ مانگا کھنڈاو کے مقام پر اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مارے جانے والے پولیس کانسٹیبل قیموس خان کا تعلق چکیسر سے تھا اور وہ تھانہ مارتونگ میں تعینات تھے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
