نائیجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک

ابوجا (پاک ٹوڈے): نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 25 مسافروں سمیت عملے کے 7 افراد سوار تھے۔ طیارہ گزشتہ روز بینن سٹی سے لاگوس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر طیارہ گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ فضائیہ کے اہلکار نائیجیریا کے تحفظ کے لیے ہر روز اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں اور ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

اسپین میں سیاسی بحران، وزیراعظم پیدرو سانچیز کا قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

نانٹکیٹ کے قریب لاپتا طبی امدادی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد کی تلاش جاری