ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): قریشی موڑ کے قریب ابھایا پل کے مقام پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کی گئی، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مارے گئے اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردی گئیں۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

حکومت سے دوبارہ مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ میرے علم میں نہیں: سلمان اکرم راجہ

ڈی آئی خان بائی پاس پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار حبیب جان مارا گیا

قلات کے منگچر میں ایس ایچ او گن مین سمیت اغوا