حکومت سے دوبارہ مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ میرے علم میں نہیں: سلمان اکرم راجہ

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات سے متعلق کوئی معاملہ ان کے علم میں نہیں، اس لیے حکومت سے رابطوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور اس وقت حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا سلسلہ جاری نہیں ہے۔

Related posts

ٹانک میں آغا خان این جی او کے تحت کام کرنے والے 3 افراد اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار مارے گئے

ڈی آئی خان بائی پاس پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار حبیب جان مارا گیا