مہنگائی کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہے، حکومت نہیں: رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے مہنگائی سے پریشان عوام کے شکوے درست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایران نے جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیا، جبکہ پاکستان نے امریکہ اور ایران دونوں سے جنگ بندی کی اپیل کی۔ ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں سے عالمی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے جنگ بندی کی کوششوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث قطر سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت گیس کی فراہمی جاری رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ ختم ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

Related posts

افغان حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کا خیرمقدم کردیا

پاک افغان کشیدگی: سرحدی جھڑپوں کی قیمت کون چکا رہا ہے؟

نوشہرہ میں ایم این اے سید شاہ احد علی شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا، توڑ پھوڑ کی اور چلے گئے