مَشکیل: لیتھیم نکالنے والی کمپنی کے مرکز پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش

واشک (پاک ٹوڈے) واشک کے علاقے مَشکیل میں رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے لیتھیم نکالنے والی ایک کمپنی کے احاطے پر حملہ کیا اور وہاں موجود کمپنی کی تمام مشینری کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں کمپنی کی مشینری مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

پشتو موسیقی کے سینئر گلوکار گلریز تبسم انتقال کرگئے، فنکار برادری سوگوار

پشاور سیف سٹی منصوبے میں بڑی پیش رفت، ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کمانڈ سسٹم سے منسلک

شبقدر میں مسافر کوچ آتشزدگی سے جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا