فلیجی تھانے کی حدود میں گولہ اور شیخ برادری کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ

نصیر آباد (پاک ٹوڈے): فلیجی تھانے کی حدود میں گولہ اور شیخ برادری کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولہ اور شیخ برادری کے افراد کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گولہ برادری کے عبدالرحمن اور شیخ برادری کے الطاف شیخ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پرویز شیخ بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Related posts

بارڈر پوسٹ 250 کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پک اپ پر فائرنگ، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل برآمد

مَشکیل: لیتھیم نکالنے والی کمپنی کے مرکز پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش

وڈھ میں فائرنگ کے واقعے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، قومی شاہراہ بند