17
کراچی (پاک ٹوڈے): ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے پر آگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر فی اونس سستا ہوکر 3 ہزار 538 ڈالر پر آگیا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے خریداروں کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔
