مردان: بابوزئی کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ

مردان (پاک ٹوڈے): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کے قریب کاتلنگ کے پہاڑی علاقے بابوزئی میں اہم اطلاعات کی بنیاد پر ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے قریب پہنچنے پر مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے۔ حکام نے واقعے کی جگہ سے دو ایس ایم جیز (SMGs)، ایک دستی بم، چھ میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔

دوسری جانب، انسانی حقوق کی تنظیموں، مقامی ذرائع اور ناقدین کی طرف سے سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے اور کارروائیوں پر بارہا سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جن میں اس نوعیت کے متعدد واقعات کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے یا یکطرفہ اقدامات قرار دے کر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

Related posts

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

مذاکرات کی ناکامی افغانستان سے مبینہ ڈکٹیشن کا نتیجہ تھی، نبیل گبول کا دعویٰ

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا