افغانستان: امریکی انخلاء اور 20 سالہ عسکری موجودگی کے خاتمے کو 5 سال مکمل

کابل (پاک ٹوڈے): 31 اگست کا دن افغان تاریخ میں اہم سیاسی و عسکری تبدیلی کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آج افغانستان سے آخری امریکی فوجی کے انخلاء اور دو دہائیوں پر محیط غیر ملکی عسکری موجودگی کے خاتمے کو 5 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق، اکتوبر 2001 میں امریکی اور اتحادی افواج نے افغانستان میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد مسلسل 20 سال تک جاری رہنے والے عسکری مشن کا اختتام 31 اگست 2021 کو تمام غیر ملکی دستوں کی مکمل واپسی کے ساتھ ہوا۔

دو دہائیوں پر محیط اس کشمکش کے بعد غیر ملکی افواج کا انخلاء افغان عوام کے لیے اپنے ملک کے فیصلے خود کرنے اور خودمختاری کی جانب ایک اہم گام ثابت ہوا۔ اس دن کی مناسبت سے افغانستان میں عمومی سطح پر 20 سالہ جنگ کے خاتمے اور امن کی امیدوں کا اعادہ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

افغانستان میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 19 زخمی

افغانستان: ننگرہار میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

بھارت کا بالی ووڈ اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم