جکارتہ (پاک ٹوڈے): انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں سونے کی غیر قانونی کان میں سیلاب داخل ہونے سے کم از کم 13 کان کن جاں بحق جبکہ 13 تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ 23 نومبر کو دارالحکومت جکارتہ کے جنوب میں ضلع بوگور کے علاقے پونگکور میں پیش آیا، جہاں شدید بارشوں کے باعث دریائے سیسیورہ کا پانی کان کی زیرِ زمین سرنگوں میں داخل ہوگیا۔
حادثے کے وقت 26 کان کن تقریباً 100 میٹر گہری سرنگوں میں کام کر رہے تھے۔ ان میں سے 11 افراد اپنی جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ باقی کان کن زیرِ زمین پھنس گئے۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں دو سرنگوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم سرنگوں کی تنگی، تاریکی اور پھسلن کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاپتا کان کنوں کی تلاش اور انہیں بحفاظت باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔