اسلام آباد (پاک ٹو ڈے): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک میں تعلیم و صحت کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کی ترجیحات پر سوال اٹھا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری ہسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی معیاری ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟
پمز ہسپتال میں 14 بچوں کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران کی معطلی یا فوجداری کارروائی معصوم جانوں کو واپس نہیں لا سکتی۔ شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت اور تعلیم کے یکساں معیار پر ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہم بلا تفریق یقینی بنائی جائے۔