مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی موجودہ لوکیشن افغانستان میں ہے اور وہ وہاں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مراد سعید کا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے معاملات میں کردار ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ تھا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ بات بھی بتائی جا رہی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں تھے۔

Related posts

مذاکرات کی ناکامی افغانستان سے مبینہ ڈکٹیشن کا نتیجہ تھی، نبیل گبول کا دعویٰ

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا

پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے