محمد عامر کی افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن، برطانوی شہری کی حیثیت سے حصہ لیں گے

کابل (پاک ٹوڈے): پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد عامر برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور اسی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے رجسٹر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ پلیئرز ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری ہونے کے باعث محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related posts

افغان حکومت ملک بھر میں تقریباً 4 لاکھ یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، افغان وزیر داخلہ

بلوچستان: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، یورپ جانے والے 173 افغان شہری زیرِ حراست

مولانا فضل الرحمان کی آرمی چیف پر تنقید، کہا تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جواب دیا تو برداشت کرنا مشکل ہوگا