واشک (پاک ٹوڈے): کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے ضلع واشک کے سرحدی شہر ماشکئیل کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوہرام بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے مسلح کارروائی کے دوران شہر کے تمام اہم سرکاری دفاتر، لیویز/پولیس اسٹیشن اور کسٹمز چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 3 کواڈ کاپٹرز کو بھی نشانہ بنا کر گرایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان متعدد مقامات پر شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آپریشن کے مکمل اختتام کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ سرکاری حکام کی جانب سے بی ایل ایف کے اس دعوے پر فی الحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
