1
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے خلاف کیس کی سماعت میں آئی جی خیبرپختونخوا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کوئی غیرقانونی کارروائی یا پیش قدمی ہوئی تو اسے روکا جائے گا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے واضح کیا کہ غیرقانونی و غیرآئینی اجتماع کو روکنے کے ساتھ مظاہرین کو منتشر بھی کیا جائے۔
عدالت نے بعد ازاں فیصلہ محفوظ کیا اور پھر قرار دیا کہ کوئی سیاسی جماعت یا عوامی عہدہ رکھنے والا شخص اسلام آباد کی سڑکیں بند نہیں کر سکتا۔
