لکی مروت (پاک ٹوڈے): پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران لکی مروت میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گنڈی چوک سے روانہ ہوکر کرک پہنچ چکا ہے، تاہم لکی مروت میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی۔
دوسرے روز بھی سروس کی بندش پر شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔