حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی امریکی فوجی مدد کی درخواست مسترد

ریاض (پاک ٹوڈے): امریکی حکام کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے امریکا سے براہ راست فوجی مدد طلب کی، تاہم واشنگٹن نے سعودی درخواست قبول نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی دفاعی قیادت نے امریکی ہم منصب سے براہ راست فوجی معاونت کی درخواست کی، جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرکے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں امریکی حمایت طلب کی۔

سعودی قیادت نے امریکا سے حوثی ٹھکانوں کے خلاف دوبارہ براہ راست فضائی حملے کرنے کی درخواست بھی کی، تاہم امریکی انتظامیہ نے واضح کیا کہ واشنگٹن فی الحال یمن میں جاری جنگ میں براہ راست عسکری کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

امریکی حکام کے مطابق سعودی درخواست کے باوجود امریکا نے حوثیوں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

لکی مروت میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

این سی سی آئی اے نے جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹس قائم کردیئے

ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کی ملاقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال