لنڈی کوتل: ڈی ایچ کیو ہسپتال کا نیلام شدہ سامان پشاور لے جانے کی کوشش ناکام

لنڈی کوتل (پاک ٹوڈے): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کا نیلام شدہ سامان ٹھیکیدار کی جانب سے پشاور منتقل کیے جانے کے دوران فلاحی کمیٹی کے مشران نے گاڑیاں روک لیں۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال کا نیلام شدہ سامان، جس میں غیر استعمال شدہ سولر پینلز، نئے پنکھے، اے سی اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں، ٹرک اور پک اپ گاڑیوں کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔

فلاحی کمیٹی کے ارکان نے چروازئے کے مقام پر گاڑیوں کو روک کر سامان کی منتقلی پر اعتراض کیا۔ ان کا الزام تھا کہ ہسپتال سے لے جایا جانے والا سامان پرانا کباڑ نہیں بلکہ غیر استعمال شدہ اور نیا ہے، جسے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔

مشران نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور سامان کی منتقلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار