خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے قبائلی جرگہ متحرک

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے قبائلی جرگے کے عمائدین متحرک ہوگئے ہیں اور سیاسی فریقین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبائلی جرگے کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ کیا، جہاں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے بھی ملاقات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جرگہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔ جرگے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان سیاسی اختلافات کے دوران قبائلی عمائدین کی جانب سے یہ رابطے سامنے آئے ہیں، جبکہ صوبے میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بھی مختلف سطحوں پر مشاورت جاری ہے۔

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار