لسبیلہ(پاک ٹو ڈے): بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مرکزی شاہراہ کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں، تاہم انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقصان کی حتمی تعداد اور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔