لاہور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پنجاب کے پارلیمنٹیرینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں بھرپور عوامی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لاہور کے عوام کل خود سڑکوں پر نکلے، ہم نے کسی کو کوئی پلان نہیں دیا۔ لوگوں کے گھروں پر دھاوے بولے جا رہے ہیں، بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
شرکاء نے کہا کہ گھروں میں خوف کے ماحول میں رہنے سے بہتر ہے جیل چلے جائیں، پاکستان کے عوام کو خوفزدہ کرکے نہیں رکھا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عاشق رسول اشتیاق احمد کا پنجاب پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اشتیاق احمد میلاد کی تیاریوں میں مصروف تھے، پنجاب پولیس نے انہیں گرم تیل کی کڑھائی میں پھینک کر شہید کر دیا۔