اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، 30 منٹ تک گفتگو

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔

​جیل ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، صحت اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

​ملاقات کے بعد دونوں کو واپس ان کی نشستوں اور بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

بنوں میں پولیس گاڑی پر دھماکہ، تمام اہلکار محفوظ رہے

خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیو کا نیا کیس، صوبے میں تعداد 6 ہوگئی

بانہ ماڑی میں پولیس اہلکار پر فائرنگ، سیف سٹی اہلکار زخمی