لاہور میں اسموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم میچ کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے مقام کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرا ٹیسٹ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق یہ میچ لاہور میں ہونا تھا، تاہم اسموگ کے باعث مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق صرف میچ کا مقام تبدیل ہوا ہے، تاریخیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی راولپنڈی میں جاری ہے، اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی پوری سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Related posts

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران امریکا تنازع کے اثرات، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد کمی