ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اہل خانہ سمیت فوجی اڈے منتقل

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): ایران کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو اہل خانہ سمیت ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باوجود ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیوں اور تجارتی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے بعض دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی سکیورٹی انتظامات سخت کیے جانے کے بعد محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Related posts

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران امریکا تنازع کے اثرات، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد کمی