ایران امریکا تنازع کے اثرات، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد کمی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ایران امریکا تنازع کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جون 2026 کے دوران خلیجی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.3 فیصد کمی ہوئی۔ مارچ تا جون 2025 کے دوران برآمدات کا حجم 98 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھا، جو رواں سال اسی مدت میں کم ہو کر 66 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران بھی خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے جون کے دوران متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات میں 42.7 فیصد کمی ہوئی، جبکہ سعودی عرب کو برآمدات 1.7 فیصد اور عمان کو 25.1 فیصد کم ہوئیں۔

برآمدات میں اس نمایاں کمی کو ایران امریکا تنازع کے دوران خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے معاشی اثرات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی خلیجی منڈیوں میں تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

Related posts

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافر بحفاظت نکال لیے گئے