کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

کوہاٹ (پاک ٹوڈے): کوہاٹ کے علاقے دربو کچ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ دو سینئر افسران بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نفری غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ دربو کچ، جالندر بانڈہ کے علاقے میں اس کی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی پولیس ترجمان کے حوالے سے ایک رپورٹ میں 6 اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاع دی گئی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے کم از کم 10 اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔ مختلف ذرائع سے سامنے آنے والے اعدادوشمار میں فرق کے باعث حتمی تعداد کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد اضافی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری تھا۔ پولیس نے مزید نفری طلب کر لی ہے اور علاقے میں کارروائی جاری ہے۔

Related posts

ملک میں گندم زیادہ، خیبر پختونخوا میں آٹا مہنگا کیوں؟

مستونگ میں فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، بی ایل اے کا 18 اہلکاروں کو مارنے کا دعویٰ

عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا، قانونی کارروائی مکمل