عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی، جس کے بعد دونوں وکلا جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان سے دونوں وکلا کی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے دوران مختلف مقدمات اور متفرق درخواستوں سے متعلق قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، جبکہ وکلا نے ان کے مقدمات اور دیگر قانونی معاملات پر بھی عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

 

Related posts

28ویں آئینی ترمیم پر عمران خان کی رائے پارٹی کے سامنے رکھوں گا، سلمان اکرم راجہ

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا